گوشت کو گلانے اور محفوظ کرنے کے طریقے - Your health information

Your health information

صحت کی تجاویز، خوبصورتی کی تجاویز، فٹنس، سادہ صحت کے تجاویز، مردوں اور عورتوں، لڑکے اور لڑکیوں کے لئے بیوٹی تجاویز، آپ کو اپنی صحت کی معلومات، صحت کی معلومات، صحت کے بارے میں معلومات کی صحت، سیکورٹی، میرا صحت ریکارڈ لاگ ان، انفرادی طور پر شناختی صحت کی معلومات اور اس کی صحت کی معلومات کی حفاظت

ہمارا فیس بک پیج

test banner

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 مئی، 2019

گوشت کو گلانے اور محفوظ کرنے کے طریقے

گوشت کو گلانے اور محفوظ کرنے کے طریقے 


Image result for Meat

اگر گوشت جلدی نہ گل رہا تو ہانڈی میں کچا پیتا، کچی انجیر ڈال دیں گوشت جلدی گل جائے گا۔ سخت گوشت پکانے سے قبل اگر ایک دو گھنٹے پہلے اس میں چھالیے کے دو موٹے ٹکڑے یا انجیر رکھ دیں تو بھی یہ جلدی پک جائے گا۔ گوشت اگر فریزر سے نکال کر پکانا ہو تو فوراً نکال کر مت پکائیں بلکہ پہلے دو تین گھنٹے پانی میں بھگو کر نرم کر لیں پھر پکائیں۔


وگرنہ گوشت سخت ہو جائے گا۔ کچے گوشت کو اگر زیادہ دن بغیر فریج کے محفوظ رکھنا ہو تو اسے سر کے بھیگے ہوئے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں۔ اگر گوشت بغیر فریج کے ایک دو دن رکھنا ہو تو پہلے نمک ڈال کر گوشت کو اپنے ہی پانی میں پکا لیں پھر دیگچی کو کسی ٹھنڈی جگہ یا ٹھنڈے پانی کے برتن میں رکھ لیں۔

Image result for Meat
اگر گوشت میں ہلکی سی بو آ رہی ہو تو پانی ملے سرکے میں بھگو دیں۔ پندرہ منٹ بعد پانی نکال کر پکا لیں بو ختم ہو جائے گی۔ اگر گوشت کے سلائسز بنانا مقصود ہوں تو پہلے گوشت کے پارچے کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں۔ کیونکہ گرم گوشت کے پارچے ٹھیک نہیں بنتے ہیں۔


اس لئے پہلے ٹھنڈا کر لیں۔ جب آپ گوشت روسٹ کریں تو اس میں جو جوسز نکلیں اسے برتن میں ڈال کر برف ڈال دیں جب تمام چکنائی جم جائے تو اس جوس کو آپ کسی بھی کھانے میں استعمال کر سکتی ہیں۔ یہ چاولوں وغیرہ میں ڈالنے کے کام آ سکتا ہے۔

Image result for Meat
اگر یخنی کی چکنائی ختم کرنا ہو تو یخنی بنا کر فریج میں رکھ دیں جب چکنائی جم جائے تو وہ چمچ سے نکال دیں اور بغیر چکنائی کے یخنی گرم کر کے پی لیں۔ اس سے وزن نہیں بڑھے گا۔ اگر آپ گوشت کا روسٹ بنانا چاہتے ہیں تو گوشت پر تھوڑا سا سرکہ اور سلاد آئل مل کر دو تین گھنٹوں یا پوری رات کے لئے چھوڑیں۔
صبح جب آپ اسے پکائیں گے تو یہ بے حد نرم اور خستہ بنے گا۔ گوشت کا روسٹ خستہ اور نرم بنانے کے لئے آپ زیتون اور نمک بھی مل سکتی ہیں۔ اگر آپ شفاف یخنی بنانا چاہیں تو یخنی بنانے کے بعد اسے چھان لیں اور پھر ایک کپڑے میں برف کے چند ٹکڑے رکھ کر یخنی کے اوپر پھریں۔


ٹھنڈی برف پر یخنی کا گھی و چکنائی جم جائے گی اور یخنی بالکل صاف و شفاف ہو جائے گی۔ اگر یخنی کا رنگ گدلا ہونے سے بچانا چاہیں تو ابلتی یخنی میں ایک انڈے کی سفیدی اور اس کے چھلکے کا چورا ڈال دیں۔ چند منٹ پکانے کے بعد یخنی چھان کر نکال لیں۔


رنگ گدلا نہیں ہو گا۔ اگر مہینوں گوشت کو محفوظ کرنا ہو تو گوشت میں تھوڑا زیادہ نمک ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو ایک مرتبان میں تیل لے کر اس میں گوشت کو ڈبو دیں۔ جب گوشت ٹھنڈا ہو جائے تو مرتبان کا ڈھکن مضبوطی سے بند کر دیں۔

Image result for Meat
یہ گوشت مہینوں خراب نہیں ہو گا۔ اگر گوشت کا اچار ڈالنا ہو تو گوشت کو لے کر اس میں نمک اور اچار کے مصالحے ملا کر پکا لیں پھر ایک جار میں تیل ڈال کر گوشت و مصالحہ اس میں ڈال کر بند کر دیں۔ چند ہفتوں بعد اچار تیار ہو گا۔ لیکن ایک احتیاط کریں کہ جب جار کا منہ ایک بار کھول لیں تو پھر زیادہ دن اچار کو نہ رکھیں وگرنہ وہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔


اگر روسٹ گوشت کو خشک ہونے سے بچانا ہو تو اسے پانی میں بھگو کر نچوڑے ہوئے موٹے کھردرے کپڑے میں لپیٹ کر فریج میں رکھ دیں۔ یہ گوشت کئی دنوں تک خشک نہیں ہو گا۔ گوشت کو زیادہ عرصہ محفوظ رکھنا ہو تو دو کلو گوشت میں 20 گرام سرسوں کا تیل، ہلدی، نمک، مرچ حسب ذائقہ لیں اور گوشت کی ہڈیاں الگ کر دیں اور ٹکڑے کاٹ لیں پھر ان میں سوراخ کر کے اچھی طرح مصالحے لگا لیں۔


اب ان ٹکڑوں کو رسی میں پرو کر دھوپ میں سکھا لیں جب یہ سوکھ جائے تو ڈبوں میں محفوظ کر لیں۔ سخت گوشت جلدی گلانا ہو تو گوشت میں گڑ ڈال دیں۔ ادرک یا سرکہ ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے۔ اگر آپ گوشت کا عرق بوٹیوں میں رکھنا چاہتے ہوں تو سالن پکاتے وقت گوشت میں گرم پانی ڈالیں۔


ٹھنڈے پانی سے عرق پانی میں آ جاتا ہے۔ روسٹ گوشت خستہ و نرم بنانے کے لئے پہلے اس پر آدھی پیالی سرکے میں ایک چمچ میٹھا سوڈا اور ایک درمیانہ چمچہ چینی گھول کر ڈال دیں۔ گوشت خستہ و نرم ہو جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Responsive Ads Here