چہرے کی نرمی کے لئے بیوٹی ٹپس - Your health information

Your health information

صحت کی تجاویز، خوبصورتی کی تجاویز، فٹنس، سادہ صحت کے تجاویز، مردوں اور عورتوں، لڑکے اور لڑکیوں کے لئے بیوٹی تجاویز، آپ کو اپنی صحت کی معلومات، صحت کی معلومات، صحت کے بارے میں معلومات کی صحت، سیکورٹی، میرا صحت ریکارڈ لاگ ان، انفرادی طور پر شناختی صحت کی معلومات اور اس کی صحت کی معلومات کی حفاظت

ہمارا فیس بک پیج

test banner

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 22 مئی، 2019

چہرے کی نرمی کے لئے بیوٹی ٹپس

چہرے کی نرمی کے لئے بیوٹی ٹپس

Image result for چہرے کی نرمی کے لئے بیوٹی ٹپس
چہرے کے نکھارنے کے لئے:۔
جو اور گہیوں کا آٹا دودھ میں ملا کر لئی بنا لیجیے اور اسے چہرے پر ابٹن کی طرح ملئے ملنے کے ایک گھنٹے کے بعد منہ دھو لیں یہ نسخہ رنگ کو نکھارتا ہے۔
گردن کے لئے:۔
Image result for ناخنوں کی چمک
دودھ میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر اسفنج سے لگائیں ۔خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں چند روز کے استعمال سے تبدیلی محسوس ہونے لگے گی۔

چہرے کی نرمی کے لئے:۔
گلیسرین میں تھوڑا سالیموں کا رس ملا کر رکھ دیں ہر روز صبح منہ دھونے کے بعد لگائیے بلکہ ہاتھوں سے پورے چہرے کی مالش کریں اس سے آپکی جلد نرم اور رنگ صاف ہوگا۔
غسل کے لئے:۔
نہانے کے پانی میں لیموں کا رس اور نمک ملا کر غسل کرنے سے جلد کا رنگ نکھرنا شروع ہو جاتا ہے۔

دانوں کے نشانات کے لئے:۔
Image result for ناخنوں کی چمک
روغن زیتون اور روغن کریم ملا کر چہرے پر ان جگہوں پر لگائیں جہاں دانوں کے نشانات رہ گئے ہوں۔اس مساج کا استعمال اس وقت تک کریں جب تک نشانات مکمل طور پر ختم نہ ہو جائیں۔
چھائیوں کو دور کرنے کے لئے:۔
آدھا چمچ لیموں کا رس،آدھا چمچ شہد ملا کر ماسک بنا لیں اور ہفتے میں دو تین بار استعمال کریں۔
اگر ایڑیاں پھٹنا شروع ہو جائیں:۔
Image result for ناخنوں کی چمک
ایک لیموں کا چھلکا پیس لیں اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین، ایک چمچہ گلاب کا عرق ملا کر ایک کریم تیار کر لیں رات کو سونے سے پہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں صبح پیر دھو لیں، چند دنوں میں پھٹی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔
روکھے بالوں میں چمک پیدا کرنے کے لئے:۔
Image result for ناخنوں کی چمک
سردھونے کے بعد ایک مگ پانی میں ایک لیموں کا رس ملا کر سرد دھو لیں صرف اسی پانی سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔

ناخنوں کی چمک کے لیے:۔
Image result for ناخنوں کی چمک

آپ لیموں کے چھلکے سے جس میں نمی موجود ہوناخن کا مساج کریں، ناخن صاف اور چمکدار ہو جائیں گے۔آنکھوں کے حلقے کے لئے:۔
آنکھوں کے حلقے پر کچے آلو رگڑیں یا آلو کا رس لگائیں۔اس سے آنکھوں کے حلقے دور ہو جائیں گے ۔روزانہ صبح ایک ماہ تک ایک عدد سیب کھائیں اور پانچ منٹ بعد ایک گلاس دودھ پی لیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Responsive Ads Here