کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - Your health information

Your health information

صحت کی تجاویز، خوبصورتی کی تجاویز، فٹنس، سادہ صحت کے تجاویز، مردوں اور عورتوں، لڑکے اور لڑکیوں کے لئے بیوٹی تجاویز، آپ کو اپنی صحت کی معلومات، صحت کی معلومات، صحت کے بارے میں معلومات کی صحت، سیکورٹی، میرا صحت ریکارڈ لاگ ان، انفرادی طور پر شناختی صحت کی معلومات اور اس کی صحت کی معلومات کی حفاظت

ہمارا فیس بک پیج

test banner

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 مئی، 2019

کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ
Image result forکچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

سبزیاں پکاتے وقت جب تیل گرم کریں تو اس میں ایک چٹکی ہلدی ڈالنے کے بعد سبزیاں شامل کریں ،سبزیوں کا قدرتی رنگ برقرار رہے گا۔

عام سبزیوں کی طرح سلاد کے پتے بھی تھوڑے سے تیل میں لہسن ، نمک اور مرچ شامل کرکے پکائے جاسکتے ہیں۔


Image result for کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ
جب بھی ثابت مرغی روسٹ کرنا ہوتو 
ہوتو مصالحہ  بھرنے کے بعد اسے زیادہ دیرتک نہ رکھیں تاکہ اس کی تازگی برقرار رہے اور جراثیم کو پنپنے کا موقع بھی نہ ملے۔مرغی کے اندر صرف تین چوتھائی حصے میں مصالحہ بھریں کیونکہ مصالحہ پکنے سے پھولتا ہے،اگر اسے پورا بھر دیں گے تو وہ باہر نکل آئے گا۔مرغی کے اندر مصالحہ بھرنے کے بعد اس کاسینہ سوئی دھاگے سے سی کر بند کردیں پھر مرغی کی ٹانگوں کو مضبوطی سے مرغی کے ساتھ اور اس کے ونگز کو پیچھے کی طرف موڑ کر باندھ دیں۔مرغی روسٹ کے لئے تیار ہے۔

نمکین کا مکھن 6ماہ تک جبکہ پھیکا مکھن صرف 3ماہ کے لئے فریزر میں محفوظ رہتا ہے۔

چقندر کی رنگت اور ذائقہ برقرار رکھنے کے لیے اسے صرف 15منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔
Image result for کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ
آلو کا مزیدار بھرتا بنانے کے لئے سب سے پہلے آلوبیک (Bake) کریں۔اس کے بعد اس کا چھلکا اتار کر تھوڑے سے دودھ اور مکھن میں اچھی طرح میش(Mash) کرنے کے بعد حسب ذائقہ مصالحے ڈال کر پکائیں ۔اس طرح ذائقہ مزید بہتر ہوجاتا ہے۔

تین پاؤ چینی شربت کی خالی بوتل میں ڈال کر اوپر سے تھوڑا سانیم گرم پانی ڈال دیں چینی گھل کر شیرہ یعنی سیرپ(Syrup) بن جائے گی۔اب یہ بوتل احتیاط سے ڈھکن لگا کر فریج میں رکھ دیں۔ مہمانوں کی اچانک آمد پر آپ اسی سیرپ سے شربت ، سکوائش یا شکنجبین تیار کرسکتی ہیں۔اگر یہ شیرہ آپ زیادہ دونوں تک محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس یاٹاٹری بھی ملادیں۔

یادرہے کہ ایک بوتل کے لئے چٹکی بھرٹاٹری کافی ہوگی۔
Image result for کچن ٹپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ
بڑے کیک کو فریز کرنے سے پہلے اس کے سلائس بناکر ہر سلائس کے درمیان نان اسٹک پیپر رکھ دیں۔اس کے بعد کیک کو آپس میں جوڑ دیں اور فریزرمیں رکھ دیں۔اس طرح آپ پورے کیک کی بجائے ضرورت کے مطابق سلائسز نکال کر سرو کرسکتی ہیں۔

شہد یا کسی بھی طرح کاجماہوا سیرپ بوتل سے نکالتے وقت اگرسٹیل کا چمچ گرم پانی میں ڈپ کرکے استعمال کریں تو شہد یاسیرپ چمچ کے ساتھ نہیں چپکے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Responsive Ads Here