زیرے کے استعمال اور فائدے! - Your health information

Your health information

صحت کی تجاویز، خوبصورتی کی تجاویز، فٹنس، سادہ صحت کے تجاویز، مردوں اور عورتوں، لڑکے اور لڑکیوں کے لئے بیوٹی تجاویز، آپ کو اپنی صحت کی معلومات، صحت کی معلومات، صحت کے بارے میں معلومات کی صحت، سیکورٹی، میرا صحت ریکارڈ لاگ ان، انفرادی طور پر شناختی صحت کی معلومات اور اس کی صحت کی معلومات کی حفاظت

ہمارا فیس بک پیج

test banner

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 21 مئی، 2019

زیرے کے استعمال اور فائدے!

زیرے کے استعمال اور فائدے!
Image result for cumin

مشرقی مصالحوں میں زیرے کا اپنا خاص مقام ہے ۔جس کی خوشبو اور ذائقے کا تصور کرکے ہی بھوک محسوس ہونے لگتی ہے ۔اس کا استعمال کھانوں کو مزیدار بنانے کیلئے تو ہوتا ہی ہے ۔لیکن ابتدائی طور پر اسے صحن کے حیرت انگیز فوائد کی بناء پر کھانوں میں متعارف کروایا گیا تھا۔مثال کے طور پر اگر آپ وزن کم کرنے کیلئے زیرے سے کوشش کررہے ہیں تو آپ کے لئے زیرے سے اچھا قدرتی تحفہ کیا ہو سکتا ہے ۔
Image result for cumin
جدید سائنس تحقیق کے مطابق زیرے کا استعمال تیزی سے وزن کم کرتا ہے ۔جسم کی فالو چربی میں کمی لاتا ہے اور منفی کو لیسٹرول کو بھی قدرتی طریقے سے کم کرتا ہے ۔زیرے میں تھا ئیمول اور دیگر ضروری روغنیات پائے جاتے ہیں ۔جو سلاوزی گلینڈ کو متحرک کرکے نظام ہضم کو بہتر بناتے ہیں یعنی اگر آپ بد ہضمی کا سامنا کررہے ہیں تو چٹکی بھر زیرے کو اپنی چائے میں شامل کرکے اس مسئلہ سے نجات پا سکتے ہیں۔

اگر آپ کے جوڑوں میں درد رہتا ہے تو زیرہ کھائیں دنوں میں شکایت دور ہو جائے گی۔اگر آپ زیرے کو وزن کم کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہ رہے ہیں تو ایک چمچ زیرہ پانی کے ایک گلاس میں شامل کرکے اسے ابال لیں جب پانی کی رنگت بھوری ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار کر برتن کو ڈھانپ دیں ٹھنڈا ہونے کے بعد آپ زیرے اور پانی کے اس آمیزے کو دن میں تین بار پئییں اگر آپ کو اس کا ذائقہ زیادہ تر لگے تو ابلتے ہوئے پانی میں زیرہ ڈال کر پانی کو چھان لیں اور اس کے بعد ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے استعمال کریں۔

Image result for cumin
اسی طرح آپ ایک چمچ زیرے کو رات بھر پانی میں بھگو کررکھ سکتے ہیں ۔صبح کے وقت اسے ابالئے اور پی لیجئے یہ نسخہ آپ کی چربی کوتیزی سے پگھلانے میں معاون ثابت ہو گا۔
زیرے کا کھانوں میں باقاعدگی سے استعمال بھی وزن کم کرنے میں مفید ثابت ہو گا۔اس کے استعمال کا ایک اورطریقہ یہ بھی ہے کہ تین گرام پسے ہوئے زیرے کو تھوڑے سے شہید میں ملائیں اور اسے باقاعدگی سے کھائیں اسی طرح زیرے کو لہسن اور لیموں کے ساتھ ملا کر بھی وزن کم کرنے والا آمیزہ بنایا جا سکتا ہے ۔لہسن اور لیموں فالتو چربی کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور جب انہیں زیرے کے ساتھ ملایا جائے تو وزن کم کرنے کا بہترین نسخہ تیار ہو جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Responsive Ads Here